Aaj Logo

شائع 23 اپريل 2021 03:24pm

شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا،شہباز شریف رہائی کے بعد گھر روانہ ہوگئے ۔

جیل سے باہر لیگی کارکنوں نے اپنےپارٹی صدر کا بھرپور استقبال کیا، شہبازشریف کی گاڑی پر گل پاشی کی گئی۔

ن لیگی کارکنوں کی جانب سے خوشی کے نعرے بھی لگائے گئے جبکہ شہبازشریف بھی گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ ہلاتے رہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت گزشتہ روز منظور کی تھی۔

Read Comments