Aaj Logo

شائع 23 اپريل 2021 11:36pm

کورونا ، مودی کو رضاکار اور ایمبولینسز کی پیشکش

پاکستان سے بھارت کیلئے مشکل وقت میں خیرسگالی کا جذبہ، ایدھی فاؤڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے رضاکاروں کی ٹیم اور ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال بے قابو، پاکستان سے بھارت کیلئے مشکل وقت میں خیرسگالی کا جذبہ کے تحت فیصل ایدھی کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو مدد کی پیشکش کرتے ہوئے نریندر مودی کو خط لکھ دیا۔

ایدھی فاؤڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے رضاکارانہ ٹیم اور 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

ایدھی فاؤڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ ہے، ہم کورونا وائرس کے ان حالات میں آپ کی مدد کیلئے تیار ہیں،، اس مشکل وقت میں انسانیت کے ناطے بھارتی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت ملتے ہی ایدھی رضاکاروں کی ٹیم بھارت کیلئے روانہ کردی جائے گی۔

Read Comments