Aaj Logo

شائع 23 اپريل 2021 07:51pm

کورونا کیسز اضافہ ، دفتری اوقات میں کمی، ڈائننگ پر پابندی

این سی او کی جانب سے ملک بھرمیں پابندیاں سخت کردی گئی، 5فیصد سے زیادہ مثبت کیسزوالے اضلاع میں اسکول عیدتک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا، آؤٹ ڈورڈائننگ پر پابندی ،شام چھ کے بعد فارمیسی ،پیٹرول پمپس ،ویکسین سنٹرز کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی۔ دفاتراوقات 9 سے 2 بجے کردیے گئے۔

احتیاط نہ کرنے کے نتائج سامنے آنے لگے اور اب پہلے سےجاری پابندیاں میں مزید سخت کردی گئی ۔

وفاقی وزیر اسد عمرنے فیصلے سنا دیا ‏عید تک انڈورکے ساتھ آؤٹ ڈورڈائننگ پرپابندی رہےگی، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی ۔ مارکیٹ شام چھ بجے کے بعد بند کردی جائیں، دفاتر نوسے 2 تک کھلیں گے۔

اسکول کےحوالےسےبتایا گیا کہ کورونا وائرس کی شرح پانچ فیصد سے زائد اضلاع میں اسکول عید تک بند رہینگے۔

اسد عمرنے بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے آئندہ دو روز میں مربوط پالیسی بنانے کا کہا ، معاون خصوصی فیصل سلطان بولے گزشتہ سال کی نسبت اس سال اسپتالوں پربوجھ بڑھ گیاہے،

Read Comments