Aaj Logo

شائع 26 اپريل 2021 08:46pm

پی ٹی آئی کی ڈسکہ شکست ، وزیراعظم کو رپورٹ دی جائیگی

وزیراعظم کی ہدایت پرڈسکہ ضمنی الیکشن میں شکست کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ تیارکرلی ۔

کمیٹی کے سربراہ ، وزیراعظم سے ملاقات کرکے رپورٹ کے متعلق بریفنگ دینگے ۔

ڈسکہ الیکشن میں شکست پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نےرپورٹ تیارکرلی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نےرپورٹ پی ایم آفس میں جمع کرادی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ سنیٹراعجازچوہدری کی سربراہی میں تیارکی گئی،ذرائع کے مطابق ط کمیٹی میں فردوس عاشق اورعلی اسجدملہی بھی شامل ہیں۔

Read Comments