Aaj Logo

شائع 26 اپريل 2021 09:34pm

حکومت نے اقتصادی اصلاحات پر عمل درآمد کا عزم کر رکھا ہے: وزیر خزانہ

وفاق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت نے ترقی یافتہ ممالک کی شراکت داری سے بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام کے حصول کےلئے اقتصادی اصلاحات پر عمل درآمد کا عزم کر رکھا ہے۔

انہوں نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچیئن ٹرنر سے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کورونا وائرس کی مشکل صورتحال کے دوران اقتصادی بحالی کےلئے حکومت کے اقدامات کو اجاگر کیا۔

شوکت ترین نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ریکارڈ ترسیلات زر بھجوانے کی تعریف کی جس کی بدولت غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا اور پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔

وزیر خزانہ نے برطانوی حکومت اور برطانیہ کے عوام کی طرف سے پاکستان میں کورونا وائرس کے دوران امداد کی فراہمی پر برطانیہ کے ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments