Aaj Logo

شائع 27 اپريل 2021 04:28pm

'ہم نے لسانیت کے نام پر چلنے والی تمام دکانیں بند کروا دی ہیں'

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں ایک ایجنڈے پر قائم ہیں کہ پی ایس پی نا جیت پائے۔ہم نےلسانیت کے نام پر چلنے والی تمام دکانیں بند کروا دی ہیں۔

این اے 249 بلدیہ ٹاؤن مرکزی الیکشن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے اچانک این اے 249 میں ترقیاتی کام صرف ووٹ لینے کے لئے شروع ہوئے ہیں۔25 ہائیڈرنٹ سے ہیروئین بیچنے والے اربوں روپیے کا پانی فروخت کررہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن ملتوی کراونے کے چکر میں ہیں تمام اپیلیں مسترد ہوگئی ہیں۔ہم نے لسانیت کے نام پر چلنے والی تمام دکانیں بند کروا دی ہیں اقتدار کے لئے سیاسی جماعتیں ہر کام کرنے کو تیار ہیں۔

سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ حلقے کی عوام میری پرانی خدمات کو بھولے نہیں آج علاقے میں دوماہ میں ایک گھنٹے کے لئے پانی آتا ہے۔

انیس قائمخانی کا کہنا تھا کہ ہم بلدیہ کے عوام کی مدد سے جیتیں گے۔

Read Comments