Aaj Logo

شائع 27 اپريل 2021 11:19pm

سندھ :عدالتوں میں کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کیلئے خط

سندھ میں کوروناوائرس کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ اور اب مشیرقانون مرتضیٰ وہاب نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کوخط لکھا ہے ۔

خط میں عدالتوں میں کیسزکی سماعت ملتوی کرنےکی درخواست کی ہے۔

خط میں مرتضی وہاب نے کہا کہ عدالتوں میں عمومی کیسزکی سماعت مؤخرکردی جائے۔

خط میں کوروناٹاسک فورس کےفیصلوں،کورونا صورتحال سےآگاہ کیا۔

خط میں کہا گیا کہ کوروناکی پہلی لہر میں معززعدالت عالیہ کا کردار قابل ستائش تھا تاہم اب عدالتوں میں فوری اور ہنگامی نوعیت کےکیسز کی سماعت کی جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سماعت ملتوی کرکےججز،وکلا،سائلین کاتحفظ ممکن ہوسکتاہے۔

Read Comments