Aaj Logo

شائع 29 اپريل 2021 07:45pm

'پورے گھرانے کا بازار جانا ترک کرنا ہوگا'

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت ڈنڈے کے زور پر کورونا ایس او پی پر عملدرآمد کروائے گی، ہم نہیں چاہتے کہ عوام کو تکلیف ہو۔

محکمہ تعلقات عامہ کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شام کے اوقات میں میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس اور ویکسینیشن سنٹر کے علاوہ سب کچھ بند ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ونڈو شاپنگ اور خریداری کیلئے پورے گھرانے کا بازار جانے کا روئیہ ترک کرنا ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ڈنڈے کے زور پر کورونا ایس او پی پر عملدرآمد کروائے گی، ہم نہیں چاہتے کہ عوام کو تکلیف ہو۔

Read Comments