Aaj Logo

شائع 02 مئ 2021 10:46am

سردار صالح بھوتانی سے وزیر بلدیات بلوچستان کا قلمدان واپس لے لیاگیا

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نےسردار صالح بھوتانی سے صوبائی وزیربلدیات کا قلمدان واپس لے لیا۔

اختلافات رنگ لے آئے،سردارصالح بھوتانی سے لوکل گورنمنٹ بلوچستان کا قلمدان واپس لےلیاگیا ،وزیراعلیٰ بلوچستان نےصوبائی وزیربلدیات کو سبکدوش کردیا۔

اس کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،بلدیات کا محکمہ اب وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس رہےگا۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اورسردارصالح بھوتانی کےدرمیان اختلافات تھے۔

Read Comments