Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 مئ 2021 09:17pm

کورونا کی روک تھام، حکومت کا ایران اور افغانستان سے متصل سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ

افریقی اور برازیلین کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلئے حکومت نے ایران اور افغانستان سے متصل سرحدیں بند کرنےکافیصلہ کرلیا۔دونوں ممالک کےساتھ زمینی سرحد پر آمدو رفت پر پابندی ہوگی۔کارگو، باہمی تجارت اور پاک افغان ٹریڈ پابندی سے مستثنیٰ ہوگی۔

کورونا کی روک تھام کےلئےاین سی او سی نے بڑااقدام کرتے ہوئے پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کورونا وائرس کی نئی اقسام روکنےکےلئےافغانستان اورایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کےمطابق پابندی کااطلاق کارگو، باہمی تجارت اور پاک افغان ٹریڈ پر نہیں ہوگا، بارڈر ٹرمینل ہفتے میں7روز کھلے رہیں گے۔پابندی 5مئی سے 20 مئی تک لاگو ہوگی۔زمینی راستے سے آنے والوں پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔

پاکستان اور افغانستان میں موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی۔ بارڈرٹرمنلزپرکوروناٹیسٹنگ اورہیلتھ کیئر اسٹاف بڑھانے کا فیصلہ بھی کرلیاگیا۔

Read Comments