Aaj Logo

شائع 03 مئ 2021 05:17pm

'اصلاحات چاہتے ہیں تاکہ انتخابات پر کسی کا اعتراض نہ ہو'

وفاقی وزیر فواد چوہدری اوربابراعوان نے انتخابی اصلاحات میں ایک بار پھر اپوزیشن کو شریک ہونے کی دعوت دی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور بابراعوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔بابراعوان نے انتخابابی اصلاحات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابی عمل کی49دفعات میں تبدیلی لائی جارہی ہے۔الیکٹرانک ووٹنگ کےاستعمال کےلئےسیکشن 103میں ترمیم لارہے ہیں۔تین اصلاحات کے بارے میں ساری سیاسی جماعتوں نےلکھ کربھی دیا۔

بابراعوان نےبتایاکہ سینیٹ انتخابات اوپن شناخت کےذریعہ ہونگے۔60دن حلف نہ اٹھانے والا رکن نہیں رہے گا۔ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کا حق دینگے۔سیاسی جماعت میں ریفارمرزتجاویز کیں،پولنگ عملے کی تعیناتی چیلنج کی جاسکےگی۔جعلی ووٹوں کےخاتمےکےساتھ ساتھ رجسٹرڈ ووٹرز کی بنیاد پرحلقے بنائیں گے۔

فوادچوہدری نےکہاکہ انتخابی نظام میں اصلاحات چاہتےہیں تاکہ انتخابات پرکسی کا اعتراض نہ ہو۔وزیراعظم اسپیکر سمیت وزراء نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہیں تاکہ بہتر نظام لایا جاسکے۔

Read Comments