Aaj Logo

شائع 03 مئ 2021 08:04pm

کراچی : کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،3سو دکانیں سیل

کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر ڈیفینس فیز 2 میں واقع مارکیٹ کی تین سو سے زائد دکانوں کو سیل کردیا ہے۔

کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر شیرینہ جونیجو کی پاک فوج کے ہمراہ کاروائی ڈیفینس فیز 2 میں واقع مارکیٹ کی تین سو سے زائد دکانوں کو سیل کردیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدرنے پاک فوج کےہمراہ کارروائی کی ہے اور،مارکیٹ سیل کردی گئی ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈیفنس فیز2میں کارروائی کی گئی۔ 330 دکانوں پر مشتمل گولڈ مارک 2 مارکیٹ کو سیل کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانا ہوگا۔

Read Comments