Aaj Logo

شائع 04 مئ 2021 04:59pm

وزیر اعظم کل فیصل آباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل فیصل آباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم فیصل آباد میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

دورہ فیصل آباد کے دوران وزیراعظم عمران خان واسا کے 4 ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم کو صنعتوں کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان سے ارکان اسمبلی بھی ملاقات کریں گے۔

Read Comments