آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف سعودی سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا بھی دورہ سعودی عرب متوقع ہے ۔
تیس مارچ کو سعودی شہزاد محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی تھی، جس میں محمد بن سلمان نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم عمران خان سے طبیعت دریافت کی تھی۔
بات چیت میں محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو بھی دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی ، اور اس دعوت کو وزیراعظم عمران خان نے قبول کرلیا تھا۔