Aaj Logo

شائع 04 مئ 2021 10:13pm

'این اے 249 ضمنی الیکشن ، بے ضابطگیاں ہوئیں'فیصلہ آپ کا میں بات چیت

لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ این اے249پربےضابطگیاں ہوئیں، پولنگ ایجنٹس نےفارم45پردستخط نہیں کیے۔

مصدق ملک نے آج نیوزکے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 167فارم45پردستخط نہیں تھے،آج الیکشن کمیشن میں ویڈیوپیش کی گئی۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ 30فارم45پر نمبرزمختلف تھے،

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پولنگ ایجنٹ کوفارم46 نہیں دیاگیا،لہذا چندروزمیں دوبارہ انتخاب کی درخواست دےسکتےہیں۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ یہ کہہ رہےہیں پی پی نےگڑبڑ کی ہے۔

صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ ہم کہتےہیں آئیں انتخابی اصلاحات کرتےہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم الیکٹرانک مشین کےذریعےووٹنگ چاہتےہیں،

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں بھی انہوں نےدھاندلی کاشورکرناہے، آئندہ الیکشن تحریک انصاف اکثریت سےجیتےگی۔

Read Comments