Aaj Logo

شائع 06 مئ 2021 07:51pm

شمالی وزیرستان: شہید کیپٹن فہیم آبائی قبرستان میں سپرد خاک

شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمانے والے کیپٹن فہیم عباس کو تمام فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان رئیسان ہنگو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ہنگو کے علاقے رئیسان میں کیپٹن فہیم عباس کی نماز جنازہ میں جے او سی کوہاٹ سمیت کمشنر ،ڈی سی ہنگو،ڈی آئی جی کوہاٹ اور عمائدین نے شرکت کی۔

پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی ۔شہید کیپٹن فہیم عباس کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔نماز جنازہ کے موقعہ پر شہید کے ورثا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کے لیے جان کی قربانی پر فخر ہے۔

Read Comments