Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 مئ 2021 06:15pm

'کورونا مسلسل پھیل رہا ہے، لاک ڈاؤن ناگزیرتھا'

وفاقی وزیراسد عمر کہتے ہیں عوام کی مشکلات کا ادراک ہے تاہم آج سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ ناگزیر تھا۔

وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا تھا کہ وباء میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔خطرہ پہلے سے زیادہ بڑھ چکا ہے بروقت فیصلے کیے ہیں، یہ اقدام ضروری تھا۔

انہوں نے مزید کہاوباء کا پھیلاؤخطے میں خطرناک صورتحال اختیارکرچکا ہے۔بھارت میں صورتحال ابترہے، یومیہ چارلاکھ کیسز اورچارہزاراموات کےباعث عالمی سرخیوں کا حصہ بن گیاہے۔ ایران اور نیپال میں بھی صورتحال تشویشناک ہے۔عالمی وبا کے خلاف ملکرلڑنا ہوگا۔

Read Comments