Aaj Logo

شائع 15 مئ 2021 01:11pm

کشمیر،خیبر پختونخوا،پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے کشمیر،خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کر دیا، بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر،خیبر پختونخوا،بالائی ، وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش ڈی جی خان میں 24، چکوال 18، اسلام آباد 12، مری 11، سیدو شریف 09 اور ژوب میں 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،تربت 44، دادو ،شہید بینظیر آباد ، 42، اور روہری میں41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Read Comments