Aaj Logo

شائع 17 مئ 2021 07:25pm

سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کیساتھ منصوبوں پر مشاورت

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے ساتھ کئی منصوبے آگے بڑھانے پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سعودی عرب کے دورہ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، معاونیں اور متعلقہ حکام شریک ہوئے ۔

اجلاس میں وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کے بارے میں رہنماوں نے اعتماد میں لیا ہے ۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودیہ کے ساتھ معاہدوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اجلاس کے بعد بتایاکہ وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات ،سزاوں کی مدت، جرمانوں اورواپس لانے سے متعلق پیشرفت سے اگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انوسمنٹ بورڈ کو بھی ہدایت دی گئی ہیں تاکہ سعودی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو سکے۔

Read Comments