Aaj Logo

شائع 17 مئ 2021 10:37pm

کراچی آنیوالی 2 پروازوں کے مسافروں میں وائرس کی تصدیق

محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت، کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

بیرون ملک سے کراچی آنے والی 2 پروازوں کے مسافروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق مسافر ائیرپورٹ ہوٹل میں موجود ہیں جنہیں تاحال قرنطینہ نہیں کیاگیا ہے۔

کراچی میں محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہوگیا۔

بیرون ملک سے آنیوالی 2 پروازوں کےمسافروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مسافرائیرپورٹ ہوٹل میں موجود ہیں، تاحال قرنطینہ نہیں کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق 8 مسافر دو مختلف فلائٹس کےذریعے دبئی سے کراچی پہنچے، 8 مسافروں کے ائیرپورٹ پر ٹیسٹ کیئےگئے ، جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ذرائع کے مطابق جہاز میں سوار دیگر مسافروں کو دیکھنے کےلئے ائیرپورٹ پر قرنطینہ سینٹرموجود نہیں، مسافروں کو بغیر قرنطینہ گھر بھیجا جارہاہے۔

Read Comments