Aaj Logo

شائع 21 مئ 2021 11:37am

پاکستان کا ہر فرد آپ کے ساتھ ہے ہم سب فلسطین ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر فرد غزہ اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے اپنے وزیر اعظم عمران خان کی پکار پر لبیک کہے گا،پاکستان کا ہر فرد آپ کے ساتھ ہے ہم سب فلسطین ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کا ہر فرد غزہ اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے اپنے وزیر اعظم عمران خان کی پکار پر لبیک کہے گا۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان کا ہر فرد آپ کے ساتھ ہے ہم سب فلسطین ہیں، سیز فائر ہونا ایک کامیابی ہے لیکن آپ کے حقوق ملنے تک ہم اس جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں۔

Read Comments