Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 مئ 2021 02:37pm

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی میں بجلی غائب

شہر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

سخت گرمی میں بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے کے باعث کراچی کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق ہائیٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے 25 گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے ہیں اور نیو کراچی، گلشن اقبال، لیاقت آباد، بفرزون، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، منظور کالونی، پی ای سی ایچ ایس، گلستان جوہر، ملیر، ناظم آباد، کورنگی، کھارادر، صدر، برنس روڈ، شاہ لطیف ٹاؤن، ڈی ایچ اے فیز 2 اور اسیکم 33 میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

Read Comments