شائع 24 مئ 2021 07:16pm

پینل آف چیئرمین سے حلف غیر قانونی قرار

پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی غیر موجودگی میں چوہدری نثار علی کو پینل آف چیئرمین سے حلف لینے کو غیرآئینی قرار دے کر اجازت نہ دی گئی، لیکن ماضی میں پینل آف چیئرمین سے بعض اراکین کے حلف لینے کا ریکارڈ سامنے آگیا ہے۔

ارکان اسمبلی پنجاب اسمبلی میں پینل آف چیئرمین پہلے بھی حلف لےچکے ہیں۔ 12جون 2020 کو پی ٹی آئی کی ایم پی اے ثانیہ کامران نےرکنیت کا حلف اُٹھایا۔

پینل آف چیرمین میاں شفیع محمد نے ثانیہ کامران سے حلف لیا۔ میاں شفیع نے یہ حلف سپیکر اور ڈپٹی سپکیر کی عدم موجودگی میں لیا

حلف کی تقریب میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی شریک تھے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پینل آف چیئرمین حلف لے سکتا ہے مگر حکومت ایک آرڈیننس کے ذریعے انہیں ڈی سیٹ کرنا چاہتی ہے۔ اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

چوہدری نثارکا کہنا تھا وہ اسمبلی کے بغیر بھی اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، حکومت کی طرف سے ڈی سیٹ کرنے کے خدشے کے پیش نظر انہوں نے حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ویسے بھی انتخابات میں تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے۔

ایک سوال کےجواب میں انکاکہنا تھا کہ عمران خان کومشورے دینے والے لوگ بہت ہیں۔عمران خان کومفاہمت کی سیاست کرکے سب کو ساتھ لے کر چلنے کا طریقہ اپنانا چاہیئے۔چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن یا شہباز شریف بارے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ دو روز میں تفصیلی بات کریں گے۔

Read Comments