شائع 27 مئ 2021 08:10pm

سندھ میں امن وامان کی صورتحال ، رپورٹ وزیراعظم کو ارسال

رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کہتےہیں قبائلی جھگڑوں میں تین ماہ کے دوران قبائلی جھگڑوں میں ڈھائی سو سے زائد افراد قتل اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال سےمتعلق رپورٹ وزیراعظم کو بھجوادی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہتےہیں قبائلی جھگڑوں میں تین ماہ کے دوران قبائلی جھگڑوں میں ڈھائی سو سے زائد افراد قتل اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب وفاق اور سندھ مجرموں کی سرکوبی کیلئے ایک ہیں۔ سندھ میں امن کیلئے وفاق اور سندھ کے دوبڑوں کی بیٹھک ہوئی۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات میں کچے کا آپریشن مرکزی موضوع رہا۔ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے کہا سندھ حکومت کو کچھ حساس آلات درکار ہیں، وفاق آلات کی فراہمی میں تعاون کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچے کا علاقہ جلد ڈاکوؤں سے پاک ہو جائے گا، اے پی سی خراب ہونے پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا،

Read Comments