حکومت ماحول کی بہتری کیلئے پر عزم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ماحول کی بہتری کے لیے پُرعزم ہے
وزیراعظم عمران خان نے ہری پور کا دورہ کیا اورپودا بھی لگایا،
انہوں نے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ حکومت ماحول کی بہتری کے لیے پُرعزم ہے،آنے والی نسل کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ماحول کی بہتری کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنی نسل کیلیے بہتر،اچھا پاکستان چھوڑنا چاہتا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ ملک کی جنگلی حیات کے تحفظ کیلیے کوشاں ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کہتےہیں قبائلی جھگڑوں میں تین ماہ کے دوران قبائلی جھگڑوں میں ڈھائی سو سے زائد افراد قتل اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال سےمتعلق رپورٹ وزیراعظم کو بھجوادی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہتےہیں قبائلی جھگڑوں میں تین ماہ کے دوران قبائلی جھگڑوں میں ڈھائی سو سے زائد افراد قتل اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے۔