Aaj Logo

شائع 30 مئ 2021 12:41pm

رونگٹے کھڑے کردینے والا واقعہ۔۔۔

برطانیہ میں مہینوں قبل روبیکا نامی خاتون نے اپنی دوستوں کے ساتھ پارٹی کی، اس دوران انہوں نے گروپ فوٹو بھی لی لیکن تصویر میں حیران کن طور پر ایک ایسا منظر نظر آیا کے دیکھنے والوں کے اوسان خطا ہوگئے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس پر صارفین کی جانب سے ڈراؤنے اور دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

خاتون نے گزشتہ سال اکتوبر میں گھر میں پارٹی منعقد کی تھی، تصویر میں عجیب وغریب سائے کو دیکھ کر روبیکا کئی راتوں تک خوف کے مارے ٹھیک سے نہ سوپائیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں کسی نے بتایا تھا کہ جس فلیٹ میں ہم رہتے ہیں وہاں کسی خاتون کی موت واقع ہوئی تھی، جس جگہ تصویر لی گئی تھی وہاں جاکر جائزہ لیا گیا تو کوئی موجود نہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے دوران ہمارے پاس ایسی کوئی عجیب وغریب شے نہیں تھی جو تصویر میں نظر آئی۔

Read Comments