Aaj Logo

شائع 31 مئ 2021 10:52am

بوگاٹی اب صرف 1 لاکھ 68 ہزار روپے میں خریدیں

معروف ترین فرانسیسی کار مینیوفیکچرر کمپنی "بوگاٹی" دنیا کی مہنگی اور جدید ترین کار بنانے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

بوگاٹی کارز میں دیگر برینڈز کی کاروں سے منفرد بنانے والی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ بوگاٹی کو امیر اور رئیس لوگوں کی کار بھی کہا جاتا ہے، جس کی وجہ اس کی اتنی قیمت ہے کہ ایک عام آدمی اسے خریدنے کی سکت نہیں رکھتا۔

آسٹریا کی اسمارٹ گھڑیاں بنانے والی کمپنی "وییٹا" نے بوگاٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے حال ہی میں تین منفرد اسمارٹ گھڑیاں متعارف کرائی ہیں جن کو "بوگاٹی" کا ہی نام دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 4 ہزار درہم یعنی ایک لاکھ 68 ہزار روپے بنتی ہے۔

تینوں اسمارٹ گھڑیوں میں لاتعداد فیچرز موجود ہیں جن میں 90 مختلف گیمز، خون میں شوگر کی مقدار، آپ کی رفتار اور خاص طور پر بوگاٹی کار استعمال کرنے والوں کیلئے جی پی ایس سسٹم بھی دیا گیا ہے۔

Read Comments