Aaj Logo

شائع 02 جون 2021 06:51pm

'سیاحت پاکستان کی معیشت کی قسمت بدل سکتی ہے'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سیاحت پاکستان کی معیشت کی قسمت بدل سکتی ہے۔

اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی جنرل کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے اہم مواقع ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نئے ویزوں کے ذریعے غیر ملکی سیاحوں کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے غیر ملکیوں پرزور دیا کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں کیونکہ ملک محفوظ ہے اور یہاں متعدد خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں۔

چوہدری فوادحسین نےکہاکہ اقتصادی تعاون تنظیم طاقتور فورم ہے اور ایسے خطے میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے باہمی طور پر مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی شرح چار فیصد سے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی مثبت شرح چار فیصد سے کم ہوئی ہے اور موثر حکمت عملی کی وجہ سے وباء کے پھیلاؤ کو روکا گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments