Aaj Logo

شائع 05 جون 2021 06:29pm

خواجہ سعد رفیق اور چوہدری شیرعلی کےخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری

لیگی رہنماءخواجہ سعد رفیق ایک بارپھرنیب کے ریڈارپر،نیب ایگزیکٹوبورڑنے‏خواجہ سعد رفیق اورسابق لیگی ایم ‏این اے چوہدری شیرعلی کےخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں 10 ‏انکوائریوں کی منظوری دے دی گئی۔

نیب اعلامیے کے مطابق سابق وزیرخواجہ سعد ‏رفیق، ریلویزکےافسران، اہلکاروں اوردیگرکےخلاف انکوائری شروع کرنے کی منظوری ‏دی گئی ہے۔

اجلاس میں سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب مظفرعلی رانجھا، سابق ڈی ‏سی اوفیصل آباد نورالامین مینگل،سابق لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری شیرعلی ‏و دیگر کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

چیئرمین نیب نےکہا کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف وائٹ کالر‏کرائمزکے میگا کرپشن مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانا اور کرپشن فری پاکستان نیب ‏کی اولین ترجیح ہے۔ نیب شوگر،آٹا،منی لانڈرنگ،جعلی اکاؤنٹس اورغیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز‏کے ملزمان کوقانون کےمطابق منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے کوشاں ہے۔

Read Comments