Aaj Logo

شائع 08 جون 2021 11:11am

جب مادھوری کو عامر خان پر شدید غصہ آیا

بولی وُڈ کے "مسٹر پرفیکشنسٹ" عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈری اداکارہ مادھوری ڈکشت انہیں مارنے کیلئے ہاکی لیکر ان کے پیچھے دوڑی تھیں۔

اداکار عامر خان ایک شو کے دوران اداکار فرحان اختر کو دئیے گئے انٹریو میں اپنی فلم "دِل" کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مادھوری ڈکشت سے کہا کہ وہ اپنا ہاتھ دکھائیں، میں ان کا ہاتھ پڑھ کر بتاتا ہوں۔ تاہم جیسے ہی اداکارہ نے ہاتھ آگے کیا تو میں نے اس پر تھوک دیا جس پر مادھوری کو شدید غصہ آیا اور انہوں نے میرے پیچھے دوڑ لگادی۔ اس دوران انہیں ہاکی نظر آئی انہوں نے مجھے مارنے کے لیے ہاکی بھی اٹھالی۔

خود اداکارہ مادھوری ڈکشت بھی اس واقعے کی تصدیق کرچکی ہیں۔ ماضی میں ایک انٹریو کے دوران جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کوئی بھی ایسا واقعہ جو انہیں کبھی نہیں بھولا۔ جس پر اداکارہ نے کہا فلم ’دل‘ کی شوٹنگ کے دوران عامر خان کے پیچھے ہاکی لے کر دوڑ لگانا۔

Read Comments