Aaj Logo

شائع 10 جون 2021 01:23am

'پولیس نظام میں جدت وقت کا تقاضہ ۔ ۔ ۔'

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پولیس نظام میں جدت لانا وقت کا تقاضہ ہے اچھی پالسی اور موثر حکمت عملی کا طریقہ کار اپنانے سے جرائم میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

آئی جی آفس میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ میں جدید ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔

وزیر اعلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر نہایت ہی اہم سسٹم ہے اور جدید پولیسنگ کی جانب اہم قدم ہے، پولیس کی ڈیجیٹائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے اچھی پالیسی، حکمت عملی اور میکینزم کے ذریعے جرائم میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کا سراغ لگائے گی حکومت عوام کو پولیس اسٹیشنز میں معیاری سروس ڈیلیوری کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موثر اور بہتر اقدامات سے امن و امان کی صورت حال بہتر ہو گی اور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔

Read Comments