Aaj Logo

شائع 11 جون 2021 06:49pm

کراچی : بلاول ہاوس، پی پی میڈیا سیل میں آتشزدگی

کراچی میں بلاول ہائوس کے پی پی میڈیا سیل میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع پیپلز پارٹی کے چیئرمین صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس کے پی پی میڈیا سیل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر روانہ کردی گئیں،، فائر بریگیڈ کے عملے نے میڈیا سیل پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا اور ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے، پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل ہی بلاول ہاوس کے میڈیا سیل کے عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش شروع کردی تھی ۔

آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

Read Comments