Aaj Logo

شائع 14 جون 2021 10:46pm

پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجٹ کو تاریخ ساز قرار دے دیا۔

بیان میں انہوں نے کہا عوام دوست بجٹ سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصداضافہ کیا۔ صوبے میں پانچ سو سے زائد اسکیمیں مکمل کیں۔ تعلیم کے بجٹ میں تیرہ فیصداضافہ کیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن کے شور شرابے میں آئندہ مالی سال کے لئے پنجاب کا بجٹ پیش کردیا گیا۔

پنجاب بجٹ کا حجم چھبیس سو تریپن ارب روپے ہے، سرکاری تنخواہ اور پینشن میں دس فیصد اضافے کی تجویز ہے، کم از کم ماہانہ اجرت بیس ہزار روپے کردی گئی۔

ترقیاتی پروگرام کے لیے پانچ سو ساٹھ ارب مختص، صحت کے لئے تین سو انہتر ارب اور تعلیم پر چار سو بیالیس ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، محصولات کے لیے چار سو پانچ ارب کا ہدف مقرر کردیا گیا۔

Read Comments