Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 جون 2021 10:56am

'سندھ کو بجٹ میں کم حصہ دیا'

وزیراعلی سندھ مراد شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو بجٹ میں کم حصہ دیا گیا۔

بیان میں انہوں نے کہا سندھ کو بجٹ میں کم حصہ دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ سات سو بیالیس ارب کا کہہ کر صرف پانچ سو اٹھاون ارب دیے،وفاق کی سترفیصد آمدن یہاں سے ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب گروتھ بڑھ گئی تو سندھ کا حصہ کم کیوں کردیا؟ بجٹ بناتے ہوئے ہماری ترجیحات تک نہیں پوچھی جاتی ۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں سرمایہ کاری کیلیے وسائل نہیں ۔ کراچی کو برباد اپنا کہنے والوں نے کیا۔

دوسری جانب سندھ کے لیے مالی سال دوہزار اکیس، بائیس کا تیراکھرب روپے سے زائد کا بجٹ کل پیش کیا جائیگا۔ جس میں ترقیاتی بجٹ کا کل حجم تین سو انتیس ارب روپے اورغیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کیلئے اکہتر ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

وزیراعلی مراد علی شاہ سندھ کا بجٹ پیش کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق بجٹ تجاویز میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20تک اضافی کی تجویز ہے۔

Read Comments