Aaj Logo

شائع 15 جون 2021 05:37pm

پیٹرولیم مصنوعات پر 4 روپے سے زائد اضافہ، فیصلہ آج ہوگا

پٹرولیم مصنوعات میں 4 روپے سے زائد اضافے کی سمری پر فیصلہ آج ہوگا۔ شہری حکومت سے سمری مسترد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہتے ہیں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے اثرات تمام اشیاء ضروریہ پر پڑتے ہیں حکومت مشکلات کم کرنے کے اقدامات کرے۔

سالانہ پٹرولیم لیویزکےشورمیں ماہانہ پٹرول بم گرانےکی بھی تیاری جاری ہے۔

اوگرا نےپٹرول مصنوعات میں اضافے کی سمری بھجوا دی۔ جس کے مطابق پٹرول 4 روپے20پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 50 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

شہریوں اضافےکی تجویزکومسترد کرنےکامشورہ دیتے ہوئےکہتے ہیں کہ مہنگائی بے قابو ہے ایسے میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مزید اضافہ کردے گا۔

شہری کہتے ہیں مالی سال کا بجٹ توایک طرف ہر 15روزبعد پٹرولیم مصنوعات کی شکل میں منی بجٹ بھی مشکلات کھڑی کردیتا ہے۔

شہری حکومت سے اوگرا تجویز مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ دیگراشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافے کا نوٹس لے۔

Read Comments