Aaj Logo

شائع 16 جون 2021 09:32am

پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ 6 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 8 میچز میں 12 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی دوسرے اور لاہور قلندرز تیسرے نمبر پر ہے،ان دونوں نے بھی 8، 8 میچز کھیلے ہیں اور دونوں کے 10، 10 پوائنٹس ہیں۔

ملتان سلطانز 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، کراچی کنگز کی6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

Read Comments