Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 جون 2021 10:46pm

'اگر عوام کی جیب خالی ہے تو بجٹ جعلی ہے'

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہباز شریف کہتے ہیں اگر عوام کی جیب خالی ہے تو بجٹ جعلی ہے۔383ارب روپے کے نئے ٹیکس لگنے جارہے ہیں۔بجٹ سے مزید بدحالی آئےگی اور مہنگائی آسمان پر جائے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے شہباز شریف نے تین دن سے جاری تقریر چوتھے روز مکمل کرلی۔

بجٹ کوعوام کے ساتھ فراڈ قرار دیتے ہوئے کہاغریب عوام کی جیب خالی ہے تو یہ بجٹ جعلی ہے۔اس بجٹ سے مزید بدحالی آئے گی، مہنگائی آسما ن پر جائے گی۔ منظور نہیں ہونے دیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا نئے پاکستان سے تو پرانا پاکستان بہتر تھا۔ تین سال گزر گئے۔ چوتھا بجٹ ہے لیکن ایک اینٹ بھی نہیں لگی۔ لوگ سوال کر رہے ہیں کہ 1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟ اس وقت بے روزگاری کی سطح 15 فیصد ہے۔

شہبازشریف نےکہاتین سال میں اپوزیشن سےاحتساب کےنام پرانتقام لیاجاتارہا۔اپنےپاؤں پرکھڑاہونا ہےتو کشکول توڑنا ہوگا۔ہاتھ پھیلانےوالافیصلہ نہیں کرسکتا،اسے ڈکٹیشن لیناپڑےگی۔

Read Comments