Aaj Logo

شائع 21 جون 2021 07:21pm

'افغانستان میں امن تمام فریقوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے'

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں افغانستان میں امن تمام فریقوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے.

پیر کو اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان سے غیرملکی افواج کے تیزی سے انخلاء پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ 60 فیصد غیرملکی فوجی پہلے ہی افغانستان سے نکال لئے گئے ہیں۔ پاکستان چاہتا ہے کہ فوجی انخلاء اور امن عمل ساتھ ساتھ چلیں۔

شاہ محمود قریشی نے افغانستان کو اختلافات کا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ افغان حکومت اور امن کونسل کی اپنے طریقہ کار پر توجہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی 30 لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے اور افغانستان میں غیریقینی صورتحال سے بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کے ہمارے ملک میں داخلے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی یقینی بنانے کےلئے افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کو کامیاب بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments