Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 جون 2021 07:33pm

'حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کےلئے پُرعزم ہے'

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین نے الیکشن کمیشن پرزوردیاہے کہ وہ آئندہ بلدیاتی اورضمنی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے منعقد کرانے کےلئے اقدامات کرے۔

اسلام آبادمیں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعدصحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس طرح نہ صرف انتخابی عمل کی خامیوں پرقابوپانے میں مدد ملے گی بلکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پرعوام کااعتمادبھی مستحکم ہوگا۔اس طرح بالآخرآئندہ عام انتخابات میں اس مشین کااستعمال یقینی بنے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت آئی ووٹنگ متعارف کراکے تقریباً 85 لاکھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کےلئے پُرعزم ہے۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ کابینہ نے ملک میں گندم کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کےلئے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمدکرنے کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پہلے ہی مزید 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمدکرنے کی اجازت دے چکی ہے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments