Aaj Logo

شائع 24 جون 2021 08:47pm

ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل :12 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے مختلف محکموں اورایجنسیوں کی طرف سے بھیجے جانے والے 13 کیسوں میں سے 12 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے ۔ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کےلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس اسلام آباد ہوا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر قانون فروغ نسیم نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں نیب،وزارت قانون اور داخلہ کے افسران بھی شریک تھے۔

اجلاس میں مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے بھیجے جانے والے 13 کیسوں میں سے 12 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی۔18مختلف نوعیت کےکیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی۔

نظر ثانی کےلئے پیش کی گئیں27 اپیلوں میں سے چھ افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔ایک کیس کو مسترد کر دیا گیا جبکہ 20 کیسز کو عدم حاضری پر موخر کردیا گیا۔

زرعی ترقیاتی بینک کے صدر سید طلعت کو علاج کےلئےبیرون ملک جانے کےلئے ون ٹائم اجازت دینے کی سفارش کی گئی۔

ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کےلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

Read Comments