Aaj Logo

شائع 25 جون 2021 03:26pm

اسدعمر نے جولائی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے جولائی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے خبردارکیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ ماہ کورونا کی چوتھی لہر کا امکان ہے۔

اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی میں کورونا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس سے پتہ چلا کہ پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا بڑھے گا، مضبوط ویکسی نیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے۔

سربراہ این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور جتنا جلد ممکن ہو ویکسی نیشن کروائیں۔

Read Comments