Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 جون 2021 12:30am

'مریم اور بلاول دونوں بدتمیز بچے ہیں'

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مریم نوازاور بلاول بھٹو زرداری کو بدتمیز قرار دے دیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم اور بلاول دونوں بدتمیز بچے ہیں،انہیں اپنے گھروں میں تمیز نہیں سکھائی گئی۔بلاول اور مریم کی ایک لائن کی سی وی ہے۔

انہوں نے کہامریم کہتی ہے نوازشریف کی بیٹی ہوں،بلاول کہتا ہے زرداری کا بیٹا ہوں۔بلاول بھٹو تین دن سے آزادکشمیر میں ہلکان ہورہے ہیں،جبکہ کشمیر میں دونوں پارٹیوں نے گنتی کے امیدوار کھڑے کئے ہیں.

انہوں نے کہانوازشریف کی بیٹی نے پاکستانی فوج کو نشانے پررکھاہے۔کوئی غیرت مند پنجابی مریم نواز کو ووٹ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز اور بلاول بھٹو اپنے گریبان میں جھانکیں۔

Read Comments