Aaj Logo

شائع 05 جولائ 2021 11:36am

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 2 افراد جاں بحق، 4زخمی

پشاور:خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ 3 مکانات کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 49 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، بالاکوٹ میں 29 ایم ایم، پشاور میں 11 اور چراٹ میں 6 ایم ایم ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ بارش اور تیزہواؤں کی وجہ سے ملاکنڈ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ضلع خیبر اور مردان میں چھت گرنے کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

اسی طرح بارش کی وجہ سے ضلع مردان اور خیبر میں 3 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

Read Comments