Aaj Logo

شائع 05 جولائ 2021 09:18pm

'سی پیک نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کےراستے پر ڈال دیا ہے'

چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کےراستے پر ڈال دیا ہے۔

پیرکو گوادر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا وزیراعظم عمران خان سی پیک منصوبوں کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ گوادر پورٹ کے ذریعے ایرانی تجارت کےلئے کام جاری ہے اور یہ جلد شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کے قریب اب رمضان گبد کراسنگ پوائنٹ پوری طرح فعال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور کراسنگ پوائنٹس پر نئی سرحدی مارکیٹس قائم کی جا رہی ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ منظم تجارت میں اضافے کے باعث ایران کو اور ایران سے ہونے والی سمگلنگ میں کمی آرہی ہے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments