Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2021 09:20am

پاکستان: کورونا سے مزید 25 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ گزشتہ روز 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 37 ہزار 364 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 830 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 964,490 ہوگئی ہے جن میں سے 908,648 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 25 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 452 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد ہے۔

Read Comments