Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2021 10:25am

طورخم بارڈر کو ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا،وزارت داخلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر طورخم بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کردی گئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طورخم بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے، امیگریشن این سی او سی کی اگلی ہدایات تک بند رہے گی۔

اس متعلق وزارت داخلہ شیخ رشید نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا وبا کے باعث طورخم بارڈر کو آج ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکزاین سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا۔

Read Comments