Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2021 10:19pm

'گوادر فری زون کے دوسرے مرحلے میں ایک ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری متوقع ہے'

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہتے ہیں گوادر فری زون کے دوسرے مرحلے میں ایک ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری متوقع ہے جس کا افتتاح گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کیا ہے۔

گوادر میں صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں نے اس زون میں سرمایہ کاری کےلئے گہری دلچسپی ظاہر کی ہے یہ زون پہلے مرحلے کے زون سے 35 گنا بڑا ہے۔

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نومبر میں چھ سو ارب روپے مالیت کے جنوبی بلوچستان پیکج کا اجراء کیا۔ اس سال اس پیکج کے 53 منصوبوں کو ترقیاتی منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر صوبہ بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں۔ترقیاتی کام بلوچستان کی حکومت کی شراکت سے کئے جارہے ہیں۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments