Aaj Logo

شائع 08 جولائ 2021 01:18pm

فیروز خان کے خالی انسٹاگرام نے مداحوں کو سر کھجانے پر مجبور کردیا

پاکستانی اداکار فیروز خان انتہائی غیر متوقع شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں اور اس بار انہوں نے مداحوں کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔

اس سے قبل فیروز خان اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے اعلان کیا کہ وہ شوبز چھوڑ رہے ہیں۔ تاہم، وہ اپنے شوق کی خاطر مجبور ہوکر انہوں نے دوبارہ اداکاری میں قدم بڑھا دئے۔

تاہم، اب "خدا اور محبت" کے اداکار نے مداحوں کو اپنے انسٹاگرام میں اُلجھا دیا ہے۔ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کوئی پوسٹس نہیں ہیں، مداحوں کی جانب سے سوال اٹھ رہا ہے کہ کہیں انہوں نے تمام پوسٹس کو ڈیلیٹ تو نہیں کردیں۔

ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے فیروز خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کا سہارا لیا اور پوسٹ کیا کہ انہوں نے اپنی تمام پوسٹس کو اپنے 4.8 ملین فالوورز والے پیج سے ہٹا کر محفوظ کرلیا ہے۔

بہت سارے پرستار تاحال الجھے ہوئے ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ فیروز نے ایسا کیوں کیا؟

Read Comments