Aaj Logo

شائع 13 جولائ 2021 10:09pm

بھارت :نیہا کاکٹر نے تمام گلوکاروں کو مات دیدی

بھارت میں گلوکارہ نیہا کاکٹر نے تمام گلوکاروں کو مات دے دی۔

بھارتی گلوکارہ نیہا کاکٹر بھارت میں سب سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی گلوکارہ بن گئیں ۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 6 کروڑ ہوگئی ہے۔

اپنی خوشی کو نیہا کاکٹر نے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا اور ایک ویڈیو شیئر کی جس میں نہیا کاکٹر اپنے شوہر کے ہمراہ موجود ہیں اور خوشی پر ایک کیک کاٹ رہی ہیں ۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر نیہا نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکے پیارومحبت کا موازنہ کسی بھی چیز سے نہیں کیا جاسکتا۔ آپ ہیں تو نیہا کاکٹر ہے ۔

انسٹاگرام پوسٹ پر انہوں نے ساتھ ہی میں اپنے شوہر کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ اور آخر میں لکھا کہ اب وہ فخر سے کہہ سکتی ہیں کہ وہ بھارت کی سب سے زیادہ فالو کی جانیوالی گلوکارہ ہیں۔

Read Comments