Aaj Logo

شائع 14 جولائ 2021 09:08pm

کیا اداکارہ آمنہ الیاس زخمی ہوگئیں؟

آمنہ الیاس کا شمار پاکستانی شوبز کی معروف اداکاراوں میں ہوتا ہے اور عام طور پر وہ اپنے مداحوں سے اپنے سوشل اکاونٹس کے ذریعے سے نہ صرف رابطے میں رہتی ہیں بلکہ اپنے سوشل اکاونٹس پر اپنی سرگرمیوں سے بھی مداحوں کو بھی آگاہ رکھتی ہیں۔

اب آمنہ نے اپنے انسٹااکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ زخمی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں آمنہ نے بتایا ہے کہ اگر کام پر جانے کا موڈ نہ ہوتو کیا طریقہ کار یا بہانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ڈائریکٹر شوٹنگ پر بلانے کیلئے ان کو کال کرتے ہیں لیکن وہ خود کو ایک ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے کا بہانہ بناکر شوٹ سے چھٹی کرلیتی ہیں ۔

ویڈیو کو ان کے کئی مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا ہے،اور انسٹاگرام پر ان کے مداحوں نے انکی ادکاری کو سراہا ہے۔

Read Comments